چیئرمین نیب کی غیر قانونی توسیع کا راستہ پوری قوت سے روکیں گے

کراچی (پی این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی ) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ چیئرمین قومی احتساب بیورو( نیب ) جسٹس (ر) جاوید اقبال کی غیر قانونی توسیع کا راستہ پوری قوت سے روکیں گے۔

پی پی چیئرمین بلال بھٹو کا کہنا تھا کہ تاریخ کے متنازعہ چیئرمین کی مدت ملازمت میں توسیع کی کوشش کی جارہی ہے اورحکومتی کوشش ثابت کرے گی کہ نیب عمران خان حکومت کا حصہ ہے غیر جانبدار ادارہ نہیں ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ چیئرمین نیب کی قانون میں دی گئی مدت میں کسی طور توسیع نہیں ہوسکتی اور ہم اس کا راستہ پوری قوت سے روکیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close