سینئر سیاستدان اور سابق وزیراعلیٰ سندھ غوث علی شاہ پاکستان تحریک انصاف میں شامل

کراچی (پی این آئی) وزیر اعظم عمران خان کے دورہ کراچی کے موقع پر سابق وزیر اعلیٰ سندھ غوث علی شا ہ سمیت اہم سیا سی رہنماؤں نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) میں شمولیت کا اختیا ر کرلی۔ سابق وفاقی وزیر سید ظفر علی شاہ اور بیرسٹر مر تضیٰ مہیسر نے بھی پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔

ان سیاسی رہنماؤں نے گورنرہاوس سندھ میں وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد پی ٹی آئی میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کیا جبکہ وزیر اعظم نے سیاسی رہنماوں کو پارٹی میں خوش آمدید کہتے ہوئے پارٹی مفلر بھی پہنائے۔وزیر اعظم سے سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے سربراہ جلال محمو شاہ نے بھی ملاقات کی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close