سب کا اس بات پر اتفاق ہے کہ گھر اور پارٹی کے سربراہ نواز شریف ہیں

اسلام آباد(پی این آئی) سب کا اس بات پر اتفاق ہے کہ گھر اور پارٹی کے سربراہ نواز شریف ہیں۔۔۔ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے بھی پارٹی میں اختلافات کا اعتراف کر لیا۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ پارٹی کے اندر کئی نظریات ہوتے ہیں۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ میری اور حمزہ کی سوچ مختلف ہو سکتی ہے۔

طریقہ کار بھی مختلف ہو سکتا ہے، سب کا اس بات پر اتفاق ہے کہ گھر اور پارٹی کے سربراہ نواز شریف ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کی خدمات کی معترف ہوں، حمزہ کیلئے دل سے دعا گو ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close