پاکستان نے آن آرائیول ویزے کی سہولت 50 ممالک سے بڑھا کر 65 کرنےکا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد (پی این آئی)وقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ افغانستان جانے والے افراد کی تعداد وہاں سے پاکستان آنے والوں کی تعداد زیادہ ہے۔انہوںنے کہاکہ آن آرائیول ویزے کی سہولت 50 ممالک سے بڑھا کر 65 کرنے جارہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے ایک با رپھر دعویٰ کیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) 3 دھڑوں میں تقسیم ہوجائے گی، دو سال بعد ایک نیا سیاسی ماحول دیکھ رہا ہوں جس میں آج جیسے حالات نہیں ہوں گے، مسلم لیگ (ن) انتشار، خلفشار اور باہمی جوڈو کراٹے سے دوچار ہوگی، حکومت اور الیکشن کمیشن میں جوڈو کراٹے کا ماحول کم ہو رہا ہے،

تحریک انصاف کے دفن ہونے کی باتیں کر نے والے شہباز شریف اپنے لئے دم درود کروائیں ،آئندہ انتخابات شفاف اور درست ہوں گے،پاکستان میں القاعدہ، داعش، کالعدم ٹی ٹی پی، بیت الاسلام سمیت انتہا پسند تنظیموں کا خطرہ موجود ہے۔ پیر کو یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کہتے ہیں کہ پاکستان تحریک انصاف دفن ہوجائیگی، وہ 2 سال بعد اپنے لیے دم درود کروائیں، اپنے لیے سوچیں، آپ کے خاندان میں وراثت کی لڑائی شروع ہوچکی ہے جو 2 سال بعد نہ جانے کس نتیجے پر پہنچے گی۔انہوں نے کہا کہ ڈیڑھ سال قبل میں نے پیش گوئی کی تھی کہ (ن )میں سے ش الگ ہوجائے گی، اب میں کچھ اور نکلتا ہوا بھی دیکھ رہا ہوں، پہلے میرا خیال تھا کہ 2 گروپس ہوں گے، اب میں یہ پیش گوئی کرتا ہوں کہ 3 گروپ ہوں گے۔شیخ رشید احمد نے کہاکہ شہباز شریف نے مطالبہ کیا ہے کہ 2 سال بعد ہونے انتخابات شفاف ہوں اور ان میں کوئی دھاندلی نہ ہو تو ان سے یہ وعدہ ہے کہ آئندہ انتخابات شفاف اور درست ہوں گے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ شہباز شریف یہی آپ کا مطالبہ ہے اور یہی عمران خان کی رائے ہے کہ مشین کے ذریعے انتخابات ہوں، اچھی بات ہے کہ الیکشن کمیشن اور حکومت قریب آرہے ہیں اور جوڈ کراٹے کا ماحول کم ہورہا ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ میرے نام سے پیغامات چلائے گئے کہ میں نے چیف الیکشن کمشنر کی حمایت کے لیے خط لکھا تھا، میں نے خط وفاقی محتسب کے لیے لکھا تھا۔سوالات کے جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں 2 روز کے دوران 4 قتل کی وارداتوں کی وجہ بنی گالہ میں پراپرٹی کے معاملات تھے، پاکستان میں اراضی کی قیمتیں انتہائی بلند ہوگئی ہیں جس کی وجہ سے یہ قتل ہوئے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں دو سال بعد ایک نیا سیاسی ماحول دیکھ رہا ہوں جس میں آج جیسے حالات نہیں ہوں گے، مسلم لیگ (ن) انتشار، خلفشار اور باہمی جوڈو کراٹے سے دوچار ہوگی۔ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان میں القاعدہ، داعش، کالعدم ٹی ٹی پی، بیت الاسلام سمیت انتہا پسند تنظیموں کا خطرہ موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ فوج بے انتہا صلاحیتوں سے مالا مال ہے اور دہشت گردی کے خلاف پہلے سے کہیں زیادہ جذبہ رکھتی ہے، اگر ملک میں کسی دہشت گردی نے سر اٹھایا اسے کچل دیا جائے گا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کو ہائیڈ پارک بنا دیا گیا ہے، پہلے یہاں پہنچنا بہت مشکل کام ہوتا تھا اس لیے پولیس کو مزید فعال ہونے کی ہدایت کردی گئی ہے، اسلام آباد ایک حساس علاقہ ہے یہاں دنیا بھر کا میڈیا موجود ہے، شہر کو اکھاڑا نہ بنایا جائے، امن و امان سے مذاکرات کے لیے ہم بات چیت کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ افغانستان جانے والے افراد کی تعداد وہاں سے پاکستان آنے والوں کی تعداد زیادہ ہے۔انہوںنے کہاکہ آن آرائیول ویزے کی سہولت 50 ممالک سے بڑھا کر 65 کرنے جارہے ہیں، پاسپورٹ اورشناختی کارڈ کے معاملے پر نظر ثانی کر نے جارہے ہیں،

پاسپورٹ اور شناختی کارڈ کی سیکیورٹی کیلئے 15 مزید فیچرز لارہے ہیں، پاکستان خطے میں ای پاسپورٹ جاری کرنے والا پہلا ملک ہو گا۔شیخ رشید نے کہا کہ ایف آئی اے کو سائبر کرائم کی ایک لاکھ درخواستیں مو صول ہوئی ہیں ، سائبر کرائمز والوں کو 2 ارب کے فنڈ جاری کررہے ہیں،نادرا نے 75 لاکھ لوگوں کو ویکسین سرٹیفکیٹ جاری کئے، جعلی ویکسی نیشن کیمعاملے پر نادرا کا کوئی قصور نہیں ہے، نادرا کو ہدایت کی ہے آئندہ ایسی غلطی نہ ہو۔وزیر داخلہ نے کہا کہ دستانے والے ہاتھ پاکستان کو نقصان پہنچانے کی کوشش کررہے ہیں، دہشت گردی کا خطرہ موجود ہے لیکن پاک فوج دہشت گرد سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ نیوزی لینڈ ٹیم کے دورے کو منسوخ کرنے والوں کے قریب پہنچ چکے ہی،

انہیں پوری دنیا کے سامنے لائیں گے، سنگاپور سے بھارت کے رابطوں اور 12 اکاؤنٹس پر مزید پیش رفت سامنے آرہی ہے۔سابق وزیر اعظم نواز شریف کے نام پر جعلی ویکسی نیشن سے متعلق سوال پر شیخ رشید نے کہا کہ جعلی ویکسی نیشن کے حوالے سے نادرا کا کوئی قصور نہیں ہے، نادرا نے 75 لاکھ افراد کو کورونا سرٹیفکیٹ جاری کیا ہے۔ الیکشن کمیشن اور حکومت کے درمیان الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے حوالے سے پیدا ہونے والے اختلافات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہاکہ اچھی بات یہ ہے کہ الیکشن کمیشن اور حکومت قریب آ رہے ہیں، جوڈو کراٹیکا ماحول کم ہو رہا ہے اور کم ہونا چاہیے۔وفاقی وزیر داخلہ نے کہاکہ حکومت اور الیکشن کمیشن کے درمیان بہتر فضا ہونی چاہیے تاکہ ملک میں منصفانہ اور شفاف الیکشن ہو سکیں

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close