پشاور (آئی این پی ) خیبرپختونخواہ حکومت کے ترجمان کامران بنگش نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی صوبہ خیبرپختونخواہ کی مقبول ترین جماعت ہے، پولیس میں اصلاحات سے متعلق سفارشات مرتب کر لی ہیں، یہ سفارشات پولیس کی ہائی کمان کے ساتھ شیئر کریں گے ہم فنڈز کی دستیابی اور خرچ کو یقینی بنارہے ہیں۔ خیبرپختونخواہ حکومت کے ترجمان کامران بنگش اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ہم خیبرپختونخواہ صوبے میں پہلی مرتبہ ریڈنگ
پالیسی لارہے ہیں تاکہ کتب بینی میں اضافہ ہو، صوبہ بھر میں 38 کنٹونمنٹ بورڈ میں 20 سے زائد نشستوں پر پی ٹی آئی نے کامیابی حاصل کی ہیں، پی ٹی آئی صوبہ خیبرپختونخواہ کی مقبول ترین جماعت ہے۔ خیبرپختونخواہ حکومت کے ترجمان کامران بنگش نے کہا ہے کہ ہم منصوبہ بھر میں لائبریریز کی تعداد 18 سے بڑھا کر 35 کررہے ہیں، اور ہر تحصیل کی سطح پر لائبریریز بنارہے ہیں، ہم کتب بینی کے کلچر کو فروغ دینا چاہتے ہیں، ہم وزیراعلی محمود خان کی ہدایت کے مطابق صوبہ کی 18 لائبریریز میں یہ کارنرز بنائے جارہے ہیں۔ خیبرپختونخواہ حکومت کے ترجمان کامران بنگش کا کہنا ہے کہ ہم وزیراعظم عمران خان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ اقوام متحدہ میں انہوں نے دلیرانہ تقریر کی ہے، وزیراعظم عمران خان نے کشمیر اور خطے کی صورتحال پر کھل کر بات چیت کی ہے، وزیراعظم عمران خان نے اپنی تقریر میں افغانستان میں امن کی اہمیت پر روشنی ڈالی ہے، وزیراعظم عمران خان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شہادتوں کا ذکر کیا ہے، دہشت گردی کی وجہ سے پاکستان کو اربوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔ خیبرپختونخواہ حکومت کے ترجمان کامران بنگش نے کہا ہے کہ ماحولیات سے متعلق ایشوز پر وزیراعظم عمران خان نے کھل کر بات کی ہے، برطانیہ کے وزیراعظم نے عمران خان کے بلین ٹری سونامی کی تعریف کی ہے، عالمی سطح پر پاکستان کے کردار کو سراہا جارہا ہے۔ خیبرپختونخواہ حکومت کے ترجمان کامران بنگش کا مزید کہنا ہے کہ خیبرپختونخواہ صوبے میں تمام شعبہ جات میں ترقی کے منازل طے کررہے ہیں، ساڑھے 5 لاکھ کسان ،کسان کارڈ سے مستفید ہونگے،ہم زرعی ترقی پر توجہ دے رہے ہیں، صحت کارڈ،کسان کارڈ اور اس کے بعد تعلیم کارڈ کا اجرا کیا جارہا ہے،1500 سے زائد طلبا کو پہلی مرتبہ 1500 روپے ماہانہ وظیفہ ملے گا، ان طلبا کے تعلیمی اخراجات حکومت برداشت کرے گی۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں