گور نر پنجاب سے صدر آز ادجموں کشمیر کی ملاقات، مسئلہ کشمیر کے حل کو لازمی قرار دیدیا

لاہور (آن لائن)گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور سے صدر آز ادجموں کشمیر بیرسٹر سلطان محمود نے ملاقات کی ،صدر آزاد کشمیر اورگور نر پنجاب نے اقوا م متحدہ میں کشمیر یوںکا بھر پور مقدمہ لڑ نے پر وزیر اعظم عمران خان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے خطے میں امن کے قیام کیلئے مسئلہ کشمیر کے اقوا م متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل کو لازمی قرار دیدیا ۔تفصیلات کے مطابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور اور

صدر آزاد وجمو ں کشمیر بیرسٹر سلطان محمود کے در میان گور نر ہاوس لاہور میں ہونیوالی ملاقات کے دوران مسئلہ کشمیر ،وزیر اعظم عمران خان کے اقوام متحدہ میں خطاب،سیاسی اور حکومتی امور سمیت دیگر ایشوز کے بارے میں بات چیت کی گئی ۔ ملاقات کے دوران گفتگو میں گور نرپنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے کشمیر یوں پر ہونیوالے بھارتی مظالم کو اقواام متحدہ میں اپنے خطاب کے دوران دنیا کے سامنے بے نقاب کر کے ایک بار پھر کشمیریوں کا سفیر ہونے کا حق ادا کر دیا ہے ،پاکستانی قیادت کی کوششوں کی وجہ سے آج کشمیر یوں کی آواز دنیا کے کونے کونے تک پہنچ رہی ہے اور کشمیر میں جاری بھارتی دہشت گردی دنیا کے سامنے بے نقاب ہو رہی ہے ۔انہوں نے کہا

کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ نر یندر مودی اور بھارتی افواج کشمیر میں دنیا کی سب سے بڑی دہشت گردی کر رہی ہے اور جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوگا خطے میں امن کے قیام کا خواب پورا نہیں ہوسکتا ،بھارت سفارتی سطح پر دنیا میں تنہا اور بے نقاب ہوچکا ہے، کشمیری عوام جس جرات کیساتھ اپنی آزاد ی کی جد وجہد کر رہی ہے انشا اللہ وہ دن دور نہیں جب کشمیر یوں کو بھارتی مظالم سے نجات ملے گی۔صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود نے کہا کہ بند وق اور گولی کی طاقت سے بھارت کشمیر یوں کی آواز کو کسی صورت دبا نہیں سکتا،بھارت کشمیر میں انسانی حقوق کاقتل عام کر رہا ہے، دنیا کو بھارتی مظالم کا فوری اور سخت نوٹس لینا چاہیے ۔انہوں نے کہاپاکستان کی موجودہ قیادت کی کوششوں کی وجہ سے کشمیر یوں کی آواز آج دنیا کے کونے کونے میں پہنچ رہی ہے، وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ہم آزادکشمیر کو مضبوط اور خوشحال بنائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close