وزیراعظم آج کراچی سرکلر ریلوے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے

اسلام آباد(آئی این پی) وزیر اعظم عمران خان پیر کو(آج) ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے،تفصیل کے مطابق وزیر اعظم ایک روزہ دورے کے دوران کراچی سرکلر ریلوے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے، اس کے علاوہ وزیراعظم عمران خان سے پارٹی رہنمائوں اور ارکان اسمبلی بھی ملاقاتیں کریں گے،دورہ کراچی کے دوران وزیر اعظم کو سندھ میں پارٹی امور اور ترقیاتی کاموں پر بریفنگ دی جائے گی، وزیراعظم عمران خان سے

مختلف مسالک کے علمائے کرام بھی ملاقات کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close