سینئر سیاستدان کی نازیبا ویڈیو لیک ہوگئی، اینکر منصور علی خان کا دعویٰ

اسلام آباد (پی این آئی) اینکر پرسن منصور علی خان نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کے ایک سینئر سیاستدان کی نازیبا ویدیو لیک ہوگئی۔ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں منصور علی خان نے کہا کہ ایک سینئر سیاستدان کی نازیبا ویڈیو ریلیز ہوئی ہے۔ پاکستان میں ایک نیا سکینڈل بس شروع ہی ہونے والا ہے۔

 


اپنے ایک اور ٹویٹ میں منصور علی خان نے کہا کہ انہوں نے مذکورہ سیاستدان سے بات کی ہے اور انہوں نے کہا ہے کہ ان کی یہ ویڈیو جھوٹی اور جعلی طریقے سے بنائی گئی ہے۔ایک صارف نے منصور علی خان سے کہا کہ بطور سینئر صحافی آپ کی یہ ذمہ داری ہے کہ آپ ٹویٹ کرنے سے پہلے تصدیق کریں۔ اس پر منصور علی خان نے کہا کہ انہوں نے اپنے ٹویٹ میں سیاستدان کا موقف بیان کیا ہے، انہوں نے ویڈیو کی اصلیت کے بارے میں تو کوئی بات ہی نہیں کی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close