پشاور (پی این آئی) وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نورالحق قادری نے پاکستانی عمرہ زائرین کو خوشخبری سنادی۔ انہوں نے کہا ہے کہ آئندہ دو سے تین ہفتوں میں سعودی عرب جانے کیلئے پابندیاں ختم ہوجائیں گی۔پشاور میں حاجی کیمپ فیز سیون میں نئے رہائشی بلاک کا افتتاح کرتے ہوئے نورالحق قادری نے بتایا کہ دنیا بھر میں کورونا کی وجہ سے عائد کی گئی پابندیوں میں نرمی کی جا رہی ہے۔
آئندہ دو سے تین ہفتوں میں پاکستانی عازمین کیلئے بھی پابندیاں ختم ہوجائیں گی۔انہوں نے کہا کہ عمرہ اور حج کے حوالے سے کوئی اضافی خرچہ وصول نہیں کیا جا رہا، ایئر لائنز کے ٹکٹ مہنگے ہونے کی وجہ سے دنیا بھر میں حج اور عمرے کے پیکجز میں اجافہ ہوا ہے۔وزیر مذہبی امور کا کہنا تھا کہ حاجی کیمپ پشاور کے نئے رہائشی بلاک میں حجاج کرام کو ایک ہی چھت تلے تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ ایک ہی جگہ پر عازمین کی دستاویزات کی جانچ پڑتال ہوسکے گی اور انہیں ویکسین بھی لگائی جاسکے گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں