ملک معاشی طور پر بدحال ہو چکا ہے ،حکومت نے قرضے لے کر ہر ایک شہری کو مقروض کر دیا ہے

راولپنڈی(پی این آئی)مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہبازشریف نے کہا ہے کہ ملک معاشی طور پر بدحال ہو چکا ہے ،حکومت نے قرضے لے کر ہر ایک شہری کو مقروض کر دیا ہے، حکومت نے بدترین مہنگائی کرکے قوم کو تیل نکال دیاہے، اب قوم کو اٹھنا ہو گا اور مہنگائی کے خلاف احتجاج کرنا ہو گا، حکومت کو سمندر برد کرنا ہو گا، لاکھوں لوگ بےروزگار ہو چکے ہیں۔

 

2023ءمیں پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کی سیاست ہمیشہ کے لئے دفن کردیں گے، مطالبہ نہیں حق ہے کہ 2023ءمیں شفاف الیکشن مہیا کرنا ہونگے،سلیکٹڈنےسوا تین سال میں ملک کوتباہ کردیا، آج غریب آدمی مہنگی دوائی نہیں خریدسکتا۔راولپنڈی ورکرزکنونشن سے خطاب کرتے ہوئےشہباز شریف نے کہا کہ راولپنڈی والو !غور سے سن لو نواز شریف اور اپنی طرف سے مبارکباد دیتا ہوں،آپ نے راولپنڈی کینٹ، چکلالہ اور مری سےغیر معمولی کامیابی حاصل کی، دس بارہ سال پہلے پی ٹی آئی نے اسی جگہ سے آنکھ کھولی، کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن میں آپ نے پی ٹی آئی کی سیاست ختم کردی ہے،کنٹونمنٹ الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں،راولپنڈی والوں کو ن لیگ کی جانب سے مبارکباد پیش کرتا ہوں،کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں کامیابی معمولی بات نہیں، کنٹونمنٹ بورڈزکے انتخابات میں دھاندلی نہیں ہوئی۔انہوں نے کہاکہ ہمارا عدلیہ سمیت تمام اداروں سے شفاف الیکشن کا مطالبہ ہے، پی ٹی آئی کی سیاست کو ہمیشہ کے لیے دفن کردیں گے، ملک میں شعور پیدا ہوگیا ہے کہ سلیکٹڈ وزیر اعظم نے ملک تباہ کردیا،ہم نےبیس بیس گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ ختم کی، سی پیک ہم لائے ،عمران اور اس کے حواریوں نے اس کو ختم کرنے کی کوشش کی ،ہمارے پانچ سالوں میں ملک کی تقدیر بدل رہی تھی ،ہماری چوتھی باری آتی تو ملک کو بھارت سے آگے لے جاتے،آٹا دال، چینی، گیس بجلی، پیٹرول کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں ،ڈالر کی قیمت آسمان سے باتیں کررہی ہے، ادویات کے نام پر ڈاکہ ڈالا گیا چینی ہمارے دور میں 52 اور آج 110روپے ہےجبکہ سلیکٹڈ وزیر اعظم کہتا ہے آپ نے گھبرانا نہیں۔صدر مسلم لیگ ن نے کہا کہ حکومت نے اس قوم کو تیل نکال دیاہے،ملک معاشی طور پر بدحال ہو چکا ہے ،حکومت نے قرضے لے کر ہر ایک شہری کو مقروض کر دیا ہے،مہنگائی نے احتجاجی صورتحال پیدا کر دی ہے، اب قوم کو اٹھنا ہو گا اور مہنگائی کے خلاف احتجاج کرنا ہو گا،حکومت کو سمندر بدر کرنا ہو گا، لاکھوں لوگ بےروزگار ہو چکے ہیں،کہتے تھے 50 لاکھ گھر اور ایک کروڑ نوکریاں دیں گے،یہ دور اگر نواز شریف کا ہوتا تو غریب آدمی خوشحال ہوتا،ڈالر آج 170 روپے تک پہنچ گیا ہے،بیرون ملک سے آنے والی ادویات کو مہنگا کر دیا گیا ،چینی نواز شریف کے دور میں 52 روپے تھی اور آج وہ چینی 110 روپے تک پہنچ گئی، آٹا 70 روپے فی کلو کو کراس کر چکا ہے،پنڈی والوں یاد کرو جب میں نے رمضان سستے بازاروں میں آتا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close