عالمی برادری افغانستان میں خواتین کی تعلیم کا دفاع کرے

لندن(پی این آئی )نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے مطالبہ کیا ہے کہ عالمی برادری افغانستان میں خواتین کی تعلیم کا دفاع کرے۔اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس کے سائیڈلائن میں لڑکیوں کی تعلیم پر اجلاس سے ملالہ یوسف زئی نے ویڈیو لنک پر خطاب کیا۔

 

انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری افغانستان میں خواتین کی تعلیم کا دفاع کرے۔ان کا کہنا تھا کہ خواتین کے حقوق میں سب سے اہم ان کی تعلیم کا حق ہے جو انہیں ملنا چاہیے۔ملالہ کا کہنا تھاکہ خواتین کے حقوق کے تحفظ اور انسانی وقار پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جا سکتا، اب وقت ہے کہ خواتین کے حقوق کا تحفظ یقینی بنانے کے عزم پر قائم رہا جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close