مستونگ میں سکیورٹی فورسزکا آپریشن،کالعدم تنظیم کا مقامی سربراہ مارا گیا، ممتازعرف موٹا پہلوان کے سر کی قیمت 50 لاکھ مقرر تھی

مستونگ (آئی این پی ) مستونگ کے علاقے کانک میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم کا مقامی سربراہ ممتازعرف موٹا پہلوان مارا گیا ،دہشتگرد ممتاز کے خلاف قتل کے درجنوں مقدمات درج ہیں، حکومت نے ممتاز کے سر کی قیمت 50 لاکھ مقررکر رکھی تھی۔ سرکاری ذرائع کے مطابق مستونگ کے علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں کالعدم تنظیم کا صوبائی امیر ہلاک ہو گیا۔ مستونگ کے علاقے کانک میں

دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کے دوران اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔ ہلاک دہشتگرد کی شناخت ممتاز کے نام سے ہوئی ہے جو فورسز کے اہلکاروں اور شہریوں پر متعدد حملوں میں ملوث تھا۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close