اگر اپوزیشن نے اسمبلیوں سے استعفے دیے تو عمران خان الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں والا قانون منظور کروالیں گے، احسن اقبال

اسلام آباد (پی این آئی)مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل اور ممبر قومی اسمبلی احسن اقبال اسمبلیوں سے استعفے دینے کے شدید مخالف ہو گئے۔نجی ٹی وی نیوز کے پروگرام میں میزبان سلیم صافی سے گفتگو کرتے ہوئے مرکزی رہنما ن لیگ نے اسمبلیوں سے استعفے دینے کی شدید مخالفت کی۔احسن اقبال کا کہنا تھا اگر اپوزیشن نے اسمبلیوں سے استعفے دیے تو عمران خان الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں والا قانون منظور کروالیں گے۔رہنما ن

لیگ کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان ووٹر لسٹیں بنانے کا کام بھی الیکشن کمیشن سے لے کر نادرا کو دے دیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close