اسلام آباد(آئی این پی ) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دوسرے روزبھی فائرنگ اور قتل کا دوسرا واقعہ پیش آگیا جس دوران تھانہ بنی گالہ کی حدود میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے مقامی پراپرٹی ڈیلراوراس گن مین کو موت کے گھاٹ اتار دیا ، حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تھانہ بنی گالہ کی حدود میں نامعلوم افراد نے ایک گاڑی پر فائرنگ کردی
جس سے دو افراد ہلا ک ہوگئے ۔ذرائع کے مقتول پراپرٹی ڈیلر راشد تھانہ آئی نائن کی حدود میں جمعہ کے روز پیش آنے والے فائرنگ کے واقعہ میں شدید زخمی ہونے والے نجی ہائوسنگ سوسائٹی کے مالک کا قریبی ساتھی تھا۔ واقعہ ہفتہ کے روز پیش آیا ۔ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق پراپرٹی ڈیلر راشد ملپور روڈ پر اپنی گاڑی میں گن مین ارشد کے ہمراہ موجود تھا کہ نامعلوم افراد نے وہاں پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں راشد اور گن مین ارشد ہلاک ہو گئے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ گزشتہ روز ہونے والے واقعے سے تعلق رکھتا ہے ۔ گزشتہ روز پیش آنے والے فائرنگ کے واقعہ میں مرزا نوید ہلاک جبکہ 4 افراد زخمی ہوگئے تھے۔ مقتول راشد مرزا نوید اور ملک طاہر کا قریبی ساتھی تھا
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں