کراچی(پی این آئی)مسلم لیگ ن کے سینئررہنما نہال ہاشمی نے کہاہے کہ ڈالر کو پر لگ گئے ہیں بلکہ لگتا ہے کہ جیٹ انجن لگ گیا ہے، حکومت معیشت اور ڈالر کے بارے میں کوئی بات نہیں کر رہی،اسحاق ڈار کے دور میں مہنگائی نہیں تھی نہ ڈالر بڑھا تھا،شوکت ترین کہتے ہیں کہ ڈالر مسئلہ نہیں پوری دنیامیں مہنگائی ہے،ن لیگ کراچی کی عوام کو اکیلانہیں چھوڑے گی۔
مشاہداللہ خان کے دور میں کوئی ناجائز ٹیکس لگایا گیا نہ بھرتیاں کی گئیں،نوازشریف نے چونگی ٹیکس 1999ءمیں ختم کر دیاتھا۔میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئےنہال ہاشمی نے کہا کہ کراچی انوکھا شہر ہےجہاں نالیاں صاف کرنے اور کچرا اٹھانے کے لیے فنڈ لیا جا رہا ہے،کچرا ٹھکانے لگانے کے لیے گیس کے بل کے ذریعے 300 روپے لیئے جائیں گے، سندھ حکومت کس قانون کے تحت بھتہ لے رہی ہے؟ایس ایس جی سی کیوں بھتہ لینے میں شامل ہو رہی ہے؟ کچرے کا ٹیکس واپس نہیں لیا گیا تو عوامی احتجاج کریں گے، پھر بھی نہیں مانے تو عدالت جا کر اپنے حقوق کیلئے بات کریں گے۔انہوں نے کہاکہ سندھ حکومت پہلے ہی اِنکم ٹیکس لے رہی ہے، وزیرِ اعلی سندھ نے اس سلسلے میں کیا اسمبلی میں قانون پیش کیا ہے؟ ایڈمنسٹریٹر کراچی سے بھتہ لیناچاہتے ہیں ،پیپلزپارٹی نے غیر منتخب آدمی کو اختیار دیا ہے ،وزیراعلی سندھ بتائیں کہ ٹھٹہ میرپورخاص پر کیا یہ ٹیکس لگایا ہے؟ سندھ حکومت کراچی سے جو اربوں روپے کماتی ہے وہ کے ایم سی کوکیوں نہیں دیتی؟سندھ حکومت کے کراچی الیکٹرک پراربوں روپے کے واجبات ہیں وہ کب لیں گے۔انہوں نے کہاکہ کچرے کے لیے اپ نے اپنا ایک محکمہ بنایا گیا جو کچرا اٹھاتا ہے،مئیر افغانی نے کراچی میں چلنے والی بسوں سے ٹیکس لینے کی تحریک چلائی تھی ،کے ایم سی کے تمام محکموں کو سندھ حکومت نے اپنی تحویل میں لے رکھا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں