لاہور(پی این آئی)پنجاب حکومت کے ترجمان اور صوبائی وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ جہانگیر خان ترین کا گروپ نہ کبھی پہلے تھا ، نہ اب ہے اور نہ ہی آئندہ کبھی ہو گا ،جہانگیر ترین پاکستان تحریک انصاف کا حصہ تھے ،حصہ ہیں اور حصہ رہیں گے ،پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کے اراکین اسمبلی کے اندر کوئی اختلاف نہیں ہے ،خرم لغاری اور نذیر چوہان کا “سافٹ ویئر ” تبدیل ہو چکا ہے.
راجا ریاض کا سافٹ وئیر کافی ٹائٹ ہے جو ابھی تک تبدیل نہیں ہوا لیکن وہ بھی تحریک انصاف کے ساتھ مخلص ہیں ،فواد چوہدری وزیراعلیٰ پنجاب سے ناراض نہیں ہیں بلکہ ایک ڈیڑھ سال سے ان کا بھی سردار عثمان بزدار کے حوالے سے”سافٹ ویئر” تبدیل ہو چکا ہے۔نجی ٹی وی کے پروگرام “لائیو ود نصراللہ ملک”میں گفتگو کرتے ہوئےفیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ اس وقت کچھ لوگ ظاہری طور پر کچھ اس قسم کی ایکٹویٹی میں تھے بھی تو وہ برملا کہتے تھے کہ ہم پی ٹی آئی میں ہیں اور ہمارے قائد وزیراعظم عمران خان ہی ہیں جبکہ صوبائی لیول پر ہمارا قائد وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار ہی ہے،اس وقت بھی کچھ میڈیا کے اندر ایسی ہائپ بنی کہ ایک دو بندوں نے زیادہ جارحانہ رویہ اپنایا ،جس سے یہ سمجھا گیا کہ شائد پارٹی میں فیصلے پیداہو چکے ہیں تاہم پہلے بھی ایسی کوئی چیز نہیں تھی،نذیر چوہان والے واقعہ کے بعد تو ساری چیزیں سیٹ ہو گئی تھیں اور کوئی ایسی چیز نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ ناراضگی کی بات نہیں ہوتی ،وقت کے ساتھ ساتھ انسان سیکھتا ہے،خرم لغاری سے پچھلے بارہ دنوں میں ، میں نے چار پانچ مرتبہ میٹنگز کی ہے ،وہ چھوٹا بچہ ہے بیچارہ ،26 ستائیس سال ابھی عمر ہے اور نوجوان ہے،ان کے والد صاحب میرے ساتھ 2002ء سے 2007 میں ایم پی اے ہوتے تھے،اس وجہ سے بھی مجھے ان سے پیار بھی ہے اور دوستی بھی تو میٰں نے اسے سمجھایا کہ تھوڑا سا تسلی کے ساتھ اور تھوڑا سا ٹھنڈے طریقے سے چیزوں کو لے کر چلا جاتا ہےاور اس طرح میڈیا میں آ کر اپنے گروہ ،دھڑے ، پارٹی اور لیڈر شپ کے حوالے سے جتنی مرضی بھی ناراضگی ہو ایگریشن شو نہیں کیا جاتا ، خرم لغاری کو اس چیز کا احساس ہوا ہے،نذیر چوہان کا سارا ایشو بھی آپ کے سامنے ہےکہ جس طریقے سے میں نے ڈیل کیا اور پھر سارے معاملے سالٹ آؤٹ ہوئے،بس ان دو دوستوں کے علاوہ کوئی بھی اتنا ایگریسو نہیں تھا ،ان دو نے بھی معاملات سے سیکھا اور سمجھا ہے،ہر انسان سیکھتا اور سمجھتا ہے،جو شعور والا انسان ہوتا ہے وہی سیکھتا اور سمجھتا ہے وقت کے ساتھ،جو عقل مند نہیں ہوتا وہ نہیں سیکھتا ۔فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ وہ مزاح میں کہتے ہیں نا کہ “سافٹ وئیر ” تبدیل ہو گیا ،میں نے پچھلے دنوں کہا تھاکہ سافٹ وئیر انسانوں کا تبدیل ہوتا ہے بلکہ جانوروں کا بھی تبدیل ہوتا ہے کسی جامد چیز کا نہیں ہوتا ،پتھر کا نہیں ہو گا ،فرنیچر کا نہیں ہوگا ،راجا ریاض قومی اسمبلی کے ممبر ہیں،وہ صوبائی اسمبلی کے ممبر اور میرے کولیگ ہوتے تو شائد کوئی انتر منتر پڑھ ہی لیتے،اُن کا “سافٹ وئیر”کوئی بڑا ٹائٹ قسم کا ہے،شائد ان میں بھی کوئی موڈیفکیشن ہو جائے ،وہ تحریک انصاف سے مخلص ہیں۔صوبائی ترجمان کا کہنا تھا کہ تین سال سے ایک ڈرامہ بنایا گیا کہ عثمان بزدار جا رہے ہیں ،پنجاب حکومت جا رہی ہے،میں اس وقت بھی میڈیا کے دوستوں اور مخالفین کو کہتا تھا کہ تشفی رکھیں پانچ سال عثمان بزدار کہیں نہیں جائیں گے،وہ اللہ پاک سے بڑی اچھی قسمت لے کر اس دنیا میں آئے ہیں ،بات تو قسمت کی ہوتی ہے،دنیا جو مرضی کہتی رہے یا کرتی رہے،ہوتا وہی ہے جو قسمت میں لکھا ہوتا ہے،جب کوئی پارٹی اقتدار میں ہوتی ہے تو پھر ناراضگیاں بھی زیادہ ہوتی ہیں کیونکہ لوگوں کی توقعات اراکین اسمبلی اور پارٹی عہدے داران سے وابستہ ہوتی ہیں ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں