لاہور (پی این آئی) مسلم لیگ (ن)کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) کے تقررکے حوالے سے اپوزیشن لیڈر سے مشاورت نہ کرنے کے بیان کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز شریف سے مشاورت عمران خان کی منشا، ذاتی پسند یا ناپسند کی نہیں بلکہ آئین کی ضرورت ہے۔
اپوزیشن لیڈر سے مشاورت عمران صاحب کی مرضی کا مسئلہ نہیں بلکہ آئین اور قانون کا تقاضا ہے ،اپوزیشن لیڈر کی مشاورت کے بغیر فیصلہ ہوا تو وہ غیر آئینی اور غیر قانونی ہو گا۔تفصیلات کے مطابق مریم اورنگزیب نے کہاکہ کرائے کے ترجمان کی ذہنی حالت پہ اب ہنسی نہیں ترس آتا ہے ،حقیقت یہ ہے کہ شہباز شریف اپوزیشن لیڈر ہیں،حقیقت یہ ہے کہ عمران خان نے شہباز شریف پر جھوٹے مقدمات بنائے،حقیقت یہ ہے کہ عمران خان کا ایک الزام بھی ثابت نہیں ہوا ،حقیقت یہ ہے کہ عمران خان نے سابق ڈی جی ایف آئی پہ شہباز شریف کے خلاف جھوٹے مقدمات بنانے کے لئے دبا ؤڈالا ۔انہوں نے کہاکہ حقیقت یہ ہے کہ عمران خان نے نیب کو اپنی حکومت چلانے کے لئے سیاسی مخالفین کے خلاف جھوٹے مقدمے بنوانے کے لئے استعمال کیا ،حقیقت یہ ہے کہ ملزم عمران خان مالم جبہ، ہیلی کاپٹر، بلین ٹری سونامی، بی آر ٹی پشاور، آٹا چینی چوری میں مطلوب ہے،ملزم عمران خان غیر قانونی فارن فنڈنگ، 23 خفیہ اکاؤنٹس میں مطلوب ہے ،ملزم عمران خان شہباز شریف کی طرف سے دائر ہتک عزت کے دس ارب روپے کے دعوی ٰمیں مفرور اور مطلوب ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں