آج رات 10بجے سے صبح 8بجے تک نادرا کی تمام سروسز معطل رہیں گی، وجہ بھی سامنے آگئی

لاہور (پی این آئی)ملک بھر میں آج رات 10 بجے سے نادرا سروسز معطل رہیں گی۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں سروسز بند رہنے کا اعلان کیا۔

 

اس اعلان میں کہا گیا کہ آج 25 ستمبر کی رات 10 بجے سے کل (26ستمبر ) صبح 8 بجے تک ملک بھر میں نادرا سروسز معطل رہیں گی ۔ترجمان نادرا کا کہنا تھا کہ نادرا سسٹمز کی اپ گریڈیشن کے باعث فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ نادرا آپریشنل سہولیات بشمول آن لائن Pak Identity، کووڈ سرٹیفکیٹ کا (آن لائن) اجراء کی سروس بھی معطل ہوگی۔ اپ گریڈیشن کے بعد تمام سروسز بحال ہوجائیں گییاد رہے کہ قبل ازیں 20 ستمبر کو بھی نادرا سسٹم کی اپ گریڈیشن کی وجہ سے رات کو 2 سے صبح 8 بجے تک نادرا سروسز تعطل کا شکار رہی تھیں ۔ترجمان نادرا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ نادرا سروسز کو بحال کرلیا گیا ہے ،سسٹم اب مکمل طور پر کام کررہا ہے۔ تاہم ترجمان نے 20 ستمبر کو ہی نادرا سروسز 25 ستمبر سے 26 ستمبر تک بند رہنے کے حوالے سے مطلع کر دیا تھا۔ واضح رہے کہ نادرا کے میگا سینٹرز میں سسٹم کی اپ گریڈیشن جاری ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں