عثمان مرزا تشدد کیس، فردِ جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کر دی گئی

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی دارالحکومت کے علاقے ای الیون میں لڑکے لڑکی پر تشدد اور بلیک میلنگ سے متعلق کیس میں پولیس چالان کی تفصیلات سامنے آگئیں۔ پولیس کی جانب سے چالا ن میں کیس کے مرکزی ملزم عثمان مرزا اور ابرار مرکزی کردار قرار دے دیا گیا۔

پولیس چالان میں کہا گیا کہ دونوں ملزمان نے ساتھیوں کے ساتھ متاثرین کی نازیبا ویڈیو بنائی اور متاثرہ لڑکے لڑکی کو بلیک میل کرکے بھتہ وصو ل کیا جبکہ ملزم کی نشاندہی پر ویڈیو والا موبائل فون اور پستول بھی برآمد کیا گیا۔ملزم بلال نے انکشاف کیا کہ عثمان مرزا کے کہنے پر متاثرہ لڑکے اور لڑکی سے سوا 11لاکھ روپے لئے۔چالان کے مطابق متاثرین کا مجسٹریٹ کے سامنے ریکارڈ کیا گیا بیان بھی چالان کا حصہ بنا یا گیا ہے جس کے مطابق متاثرہ لڑکی نے بتایا کہ عثمان مرزااور اس کے دوست ہمار مذاق اڑاتے اور ویڈیو بناتے رہے۔واضح رہے کہ ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کے لئے 28ستمبر کی تاریخ مقررہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close