27اور 28 ستمبر کو موبائل فون سروسز جزوی طور پر بند رکھنے کا فیصلہ

لاہور(پی این آئی )شہر میں 27اور 28 ستمبر کو موبائل فون سروسز جزوی طور پر بند رہیں گئی، لاہور پولیس کی درخواست پر عرس اور چہلم کے سیکورٹی انتظامات کے حوالے سے موبائل فون سروسز معطل کی جائیں گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حضرت داتا گنج بخش رحمتہ اللہ علیہ کے 978 ویں عرس کی تین روزہ تقریبات کا آغاز 26 ستمبر کو ہورہا ہے،زائرین کورونا ایس او پیز پرعمل درآمد کرتے ہوئے شرکت کرسکیں گے,عرس داتاعلی ہجویری اور چہلم پرموبائل فون سروس جزوی طور پر بند رہے گی،موبائل فون سروس 27 اور28ستمبر کو بند رہے گی,موبائل فون سروس لاہور پولیس کی درخواست پر بند کرنے کے احکامات جاری کیے گئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close