سابق وزیراعظم نواز شریف کی کورونا ویکسی نیشن کی جعلی انٹری کا معاملہ، دو بڑی گرفتاریاں کر لی گئیں

لاہور(پی این آئی) صوبائی دارالحکومت میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے نام پر کورونا ویکسین کی جعلی انٹری میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار کئے جانے والے دونوں ملزمان کو تھانہ گجر پورہ منتقل کر دیا گیاہے۔

 

جہاں ملزمان سے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے ) کی تحقیقاتی ٹیم پو چھ گچھ کرے گی۔پولیس حکام نے مزید بتا یا کہ جس شخص کے کہنے پر سابق وزیر اعظم نواز شریف کے نام پر انٹری کی گئی وہ پاکستان میں موجود نہیں ہے۔واضح رہے کہ سابق وزیرا عظم نواز شریف کی ویکسین انٹری سے متعلق تحقیقاتی ٹیم نے رپورٹ تیار کر لی ہے جو کہ گزشتہ روز وزیر اعلیٰ پنجاب سردا ر عثمان بزدا ر کو ارسال بھی کردی گئی ہے جبکہ تحقیقاتی ٹیم کی جانب سے تیار کی گئی رپورٹ میں 7افراد کو غلط انٹری کا ذمہ دار قرار دے دیا گیا ہے جبکہ معاملے کی مزید تحقیقات ایف آئی اے کی جانب سے کی جائیں گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close