2 ماہ میں پونے 4سو ارب قرض حاصل کیا گیا، سرکاری اعداد و شمار جاری کر دیئے گئے

اسلام آباد(آئی این پی)اقتصادی امور ڈویژن کے مطابق جولائی سے اگست تک پاکستان نے مختلف منصوبوں اور معاہدوں کے تحت 382ارب سے زائد کا بیرونی قرض لیا،ماہ میں حکومتی غیر ملکی قرض 2.37ارب ڈالر سے زائد رہا،اقتصادی امور ڈویژن کا کہنا ہے کہ 2ماہ میں بجٹ سپورٹ کی مد میں 58ارب 76کروڑ کا بیرونی قرض لیا گیا، 2ماہ کے دوران بانڈز کے اجرا سے 165ارب 92کروڑ روپے موصول ہوئے،اقتصادی امور ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ

دستاویز کے مطابق مختصر مدت کے لیے رواں جولائی سے اگست 67ارب کا بیرونی قرض لیا گیا، جولائی سے اگست کے دوران مختلف منصوبوں کے لیے 87ارب 68کروڑ سے زائد بیرونی قرض لیا گیا، جولائی سے اگست کے دوران کثیر جہتی معاہدوں کے تحت 87کروڑ 94لاکھ ڈالر موصول ہوئے، رواں مالی سال ابھی تک اے ڈی بی سے 28کروڑ ڈالر قرض جاری کیا گیا، دو طرفہ معاہدوں کے تحت مختلف ممالک سے 9کروڑ 19لاکھ ڈالر موصول ہوئے،پاکستان نے بینکوں سے بھی 36کروڑ 32لاکھ ڈالر کا قرض لیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close