لاہور (آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ( ن )کے رہنما عطا تارڑ نے کہا کہ عدالت میں تاریخی جھوٹ بولے گئے ایف آئی اے پر پریشر ڈالا جارہا ہے ، تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو انسداد منشیات عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے کو اسی کیس کی تفتیش کا کہا گیا جو نیب میں چل رہا ہے، عمران خان نیازی نے جتنے کیس بنائے ان میں منہ کی کھانی پڑی، شہزاد اکبر منظر سے غائب ہے، اس کے اپنے احتساب کے دن آرہے ہیں
،بی آر ٹی میں کہا گیا کہ کرپشن ہوئی لیکن کچھ نہیں کیا گیا، شہباز شریف نے شوگر مل مالکان کے فائدے کے لیے سبسڈی سے انکار کیا، عوام فیصلہ کرے کہ کیا تاریخ کے بدترین چور تبدیلی حکومت والے نہیں ہیں؟۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں