اسلام آباد (پی این آئی)پاکستان کے 19 سالہ کوہ پیما شہروز کاشف کی کامیابیوں کا سفر جاری ہے اور انہوں نے نیپال میں 8000 میٹر سے بلند ایک اور چوٹی مناسلو سر کر کے کارنامہ انجام دے دیا۔شہروز کاشف نے ہفتے کی صبح 8163 میٹر بلند مناسلو چوٹی کو سر کیا، یہ ان کے کیرئیر کی چوتھی چوٹی ہے جو انہوں نے سر کی ہے۔شہروز کاشف نے پانچ ماہ کے اندر مسلسل تیسری ایسی چوٹی سر کی ہے جس کی بلندی 8000 میٹر سے زیادہ ہے جو کہ اس ایج گروپ میں ریکارڈ ہے،
وہ کے ٹو سر کرنے والے دنیا کے کم عمر ترین جبکہ ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے والے پاکستان کے کم عمر ترین کوہ پیما ہیں۔شہروز کے والد کاشف سلمان نے بتایا شہروز کاشف مکمل فٹ اور پرجوش ہیں، وہ دو روز تک بیس کیمپ میں پہنچیں گے۔وزیر کھیل پنجاب رائے تیمور بھٹی نے کوہ پیما شہروز کاشف کو مبارک باد دی اور کہا کہ نوجوان کوہ پیما نے دنیا میں 8000 میٹر سے بلند چوتھی چوٹی سر کی ہے جو ایک بہت بڑا کارنامہ ہے، اس کم عمری میں ایسی بہادری و دلیری کی مثال نہیں ملتی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں