اسلام آباد (پی این آئی) آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر میں وزیر اعظم عمران خان کو خطے کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی ہے۔وزیر اعظم نے سیاسی و عسکری قیادت کے ہمراہ آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا ہے۔جہاں انہیں افغانستان کی حالیہ صورتحال کے تناظر میں خطے میں درپیش تبدیلیوں پر بریفنگ دی گئی۔اس حوالے سے جاری کی جانے والے اعلامیےکے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے اہم وفاقی وزرا، بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے وزرائے اعلی
کے ہمراہ آئی ایس آئی سیکرٹریٹ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی اور چیف آف ایئر سٹاف ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر بھی موجود تھے۔ ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے شرکا ء کا استقبال کیا،اس موقع پر اجلاس میں اعلی قومی و عسکری قیادت کو ملکی سلامتی پر بریفنگ دی گئی۔ افغانستان کی حالیہ صورتحال کے تناظر میں خطے میں درپیش تبدیلیوں پر بھی بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم نے قومی سلامتی کو درپیش چیلنجز کے خلاف آئی ایس آئی کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں