چیئرمین نیب کی مدت میں توسیع، پیپلز پارٹی کھل کر میدان میں آ گئی

اسلام آباد (پی این آئی) چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کے منصب کی مدت میں توسیع کے معاملے پیپلزپارٹی کھل کر میدان میں آ گئی۔ پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور سابق چیئرمین سینیٹ نیّر بخاری نے کہا ہے کہ وہ کوئی غیر آئینی اقدام تسلیم نہیں کریں گے۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے نیّر بخاری نے کہا کہ پیپلز پارٹی چیئرمین نیب کی مدت میں توسیع یا دوبارہ تقرری کی مخالفت کرے گی اور کسی غیر آئینی اقدام کو تسلیم نہیں کیا جائے گا۔انہوں

نے کہا کہ حکومت کے آرڈی ننس جاری کرنے کے اختیار کو بھی سینیٹ میں شکست دیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close