وہ 12ممالک جہاں سے مسافروں پر پاکستان میں داخلے پر پابندی لگا دی گئی

اسلام آباد (پی این آئی) 12 ممالک سے مسافروں کی براہ راست پاکستان آمد پر پابندی، سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کرونا وائرس پھیلاو کے خدشات کے پیش نظر عائد کی گئی سفری پابندیوں کے حوالے سے نیا اعلامیہ جاری کیا ہے۔

 

سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جاری کیے گئے نئے سفری ہدایت نامہ کے مطابق کرونا سفری پابندیوں کی مدت میں مزید توسیع کر دی گئی ہے۔سول ایوی ایشن کے ڈائریکٹر ایئر ٹرانسپورٹ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق کیٹگری سی میں شامل ممالک سے آنے والے مسافروں پر پاکستان میں داخل ہونے پر عائد پابندی اب بھی برقرار ہے۔ سی کیٹگری میں ممالک سے اگر کسی بھی شخص کو پاکستان آنا ہے تو اس مقصد کیلئے خصوصی اجازت نامہ حاصل کرنا ہو گا، بصورت دیگر اسے ملک میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ملے گی۔کیٹگری سی میں ایران، عراق ، ایتھوپیا ،تھائی لینڈ،جنوبی افریقہ سمیت 12ممالک شامل ہیں۔ جبکہ کیٹگری اے اور بی میں شامل ممالک سے پاکستان آنے والے مسافروں گھنٹے قبل کروونا ٹیسٹ کروانا ہو گا اور ٹیسٹ کی رپورٹ بھی جمع کروانا پڑے گی۔ اس کے علاوہ پاکستان پہنچنے کے بعد قرنطینہ کی شرط بھی پوری کرنا ہو گی۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ان سفری پابندیوں میں 31 اکتوبر 2021 تک توسیع کی گئی ہے۔ یہاں واضح رہے کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ملک میں کرونا وائرس کی چوتھی لہر کے آغاز کے بعد سفری پابندیوں سخت کر دی تھیں، جو تاحال نافذ ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close