جدید ٹیکنالوجی کا بروقت استعمال ملک اور معاشرے کیلئے بہتر ہوتا ہے، صدر مملکت

لاہور (آئی این پی ) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی کا بروقت استعمال ملک اور معاشرے کیلئے بہتر ہوتا ہے، ذہنوں کی تبدیلی سے ہی ملک بدلتے ہیں، ہمیں اپنے رویوں میں انکساری اور ہمدردی کے جذبے کو مزید ابھارنا ہے، بہترین پالیسی سازی کے لئے ضروری ہے کہ معاشرے کے تمام پہلووں کو مدنظر رکھا جائے۔ تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے لاہور میں نیشنل مینجمنٹ

کورس کی گریجویشن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علم وہ ہے جس سے دوسرے انسان مستفید ہوں۔ عارف علوی نے کہا کہ فیصلے وہی فائدہ مند ہوتے ہیں جو وقت پر کیے جائیں، جدید ٹیکنالوجی کا بروقت استعمال ملک اور معاشرے کیلئے بہتر ہوتا ہے، ذہنوں کی تبدیلی سے ہی ملک بدلتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے رویوں میں انکساری اور ہمدردی کے جذبے کو مزید ابھارنا ہے، بہترین پالیسی سازی کے لئے ضروری ہے کہ معاشرے کے تمام پہلووں کو مدنظر رکھا جائے۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مزید کہا ہے کہ مسائل کی نشاندہی کر کے ان کا حل تلاش کیا جائے اور تمام اسٹیک ہولڈرز کی رائے کو شامل کیا جائے، مثبت رویے اور انکساری کے ساتھ پیش آنے سے لوگوں کو اطمینان حاصل ہوتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close