ہم کسی صورت گورنر ہاوس میں کرکٹ کھیلنے نہیں جائیں گے، رانا مشہود

لاہور (آئی این پی ) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ ہم کسی صورت گورنر ہاوس میں کرکٹ کھیلنے نہیں جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے اپوزیشن کو کرکٹ کھیلنے کی دعوت پر پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما رانا مشہود احمد خان کا کہنا تھا کہ ہم کسی صورت گورنر ہاوس میں کرکٹ کھیلنے نہیں جائیں گے۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما رانا مشہود احمد خان کا کہنا

تھا کہ حکومت ایک طرف ہمیں چور کہتی ہے دوسری طرف کرکٹ کھیلنے کا کہتے ہیں۔ رہنما رانا مشہود احمد خان کا کہنا تھا کہ حکومت نے عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے اور دوسری جانب سیر سپاٹوں میں مشغول ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما رانا مشہود احمد خان کا کہنا تھا کہ میں نے ایک ہفتہ قبل ہی فیاض الحسن چوہان کو فون پر مشترکہ کرکٹ کھیلنے سے منع کردیا تھا۔ واضح رہے ن لیگ نے تحریک انصاف کے ساتھ گورنر ہاس میں کرکٹ کھیلنے سے انکار کردیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close