لاہور (آئی این پی ) لاہور کی ایک سول عدالت نے جاتی امرا کی 127 کنال اراضی کے کیس میں مریم نواز کے گھر کے باہر نوٹس آویزاں کرنے کا حکم دیا ہے۔ تعمیل کنندہ نے جمعہ کو عدالت میں موقف اپنایا کہ اے سی رائیونڈ نے حقائق کے برعکس زمین کے انتقال منسوخ کیے۔ مریم نواز کی رہائش گاہ پر نوٹسز بھی وصول نہیں کیے جا رہے۔ سول کورٹ لاہور نے تعمیل کنندہ کو احکامات جاری کیے ہیں کہ مریم نواز کے گھر
کے باہر نوٹس آویزاں کرکے تصویر بناکر پیش کی جائے۔ لاہور کی سول عدالت میں ایک درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ شریف خاندان نے جاتی امرا میں اس کے ابا اجداد کی اراضی پرغیر قانونی قبضہ کیا ہے۔ نیب بھی مریم نواز سے رائیونڈ میں خلاف قانون اراضی سستے داموں خریدنے کی تفتیش کرتا رہا ہے۔ ۔ نیب نیمریم نوازسیایک ہزار440کنال اراضی پرجواب طلب کیا تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں