کم قیمت رہائش کی فراہمی اولین ترجیح،اب غریب آدمی اپنے گھر کا مالک بن سکے گا، وزیر اعظم

اسلام آباد(آئی این پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ غریب آدمی کرائے کے بجائے گھر کی اقساط دیکر اپنے گھر کا مالک بن سکے گا،تفصیلات کے مطابق جمعہ کووزیراعظم عمران خان سے چیئرمین نیا پاکستان ہائوسنگ اتھارٹی انور علی حیدر نے ملاقات کی ، ملاقات میں وزیراعظم کو کم قیمت رہائش کی فراہمی کے منصوبوں پر پیشرفت سے آگاہ کیا گیا، چیئرمین نیا پاکستان ہائوسنگ اتھارٹی نے بریفنگ میں کہا کہ مارٹگیج فنانسنگ

کیلئے اسٹیٹ بینک نے69ارب روپے کی منظوری دے دی ہے،اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کم قیمت رہائش کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، حکومت نے ملک میں پہلی دفعہ مارٹگیج فنانسنگ کو متعارف کرایا،عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ غریب آدمی کرائے کے بجائے گھر کی اقساط دیکر اپنے گھر کا مالک بن سکے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close