اسلام آباد(آئی این پی)کنگ سلمان ہیومینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر ی جانب سے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے طبی امداد اور آلات جن میں 18 آکسیجن پلانٹس اور 360بیڈ سائیڈ آکسیجن کنسینٹر شامل ہیں وزارت صحت کے حکام کے حوالے کر دئیے گئے ، یہ طبی امداد کورونا وبا سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے مختلف صوبوں میں وزارت صحت کے لیے مدد گار ہوگی، اسلام آباد میں سعودی سفارت خانے میں منعقد تقریب کے دوران
سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے ڈاکٹر خالد عثمانی کے ہمراہ طبی سامان ڈاکٹر فیصل سلطان وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت کے حوالے کیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں