بغیرٹیسٹ یا گھر بیٹھے نوکری لینے کا ثبوت دکھائیں وزارت چھوڑ دوں گا، وزیر تعلیم سندھ

کراچی(آئی این پی)وزیرتعلیم سندھ سردار شاہ نے کہا ہے کہ آئی بی اے ٹیچرز بھرتی ٹیسٹ میں ساڑھے46ہزار سیٹوں کا اعلان کیا بغیرٹیسٹ اور گھر بیٹھے نوکری لینے کا ثبوت دکھائیں وزارت چھوڑ دوں گا، جمعہ کومٹیاری میں درگاہ شاہ لطیف بھٹائی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرتعلیم نے کہا کہ معافی مانگتا ہوں کہ میرے لیے پوری درگاہ اور شہرکو بند کیا گیا ہے مجھے اس بات کاعلم نہیں تھا دعا ہے اس وبا کا خاتمہ ہو جس

نے پوری دنیا کو لپیٹ میں لے رکھا ہے،سردارشاہ نے کہا کہ سندھ میں47ہزار اسکول ہیں ہر اسکول کادورہ بس کی بات نہیں سوا مہینے میں ہراسکول کا دورہ نہیں کرسکتا، 29ہزار کی ڈیسک کے معاملے کی وضاحت سعیدغنی دے چکے ہیں کمیٹی بنائی ہے، میڈیا کو بتائیں گے29ہزارکی ڈیسک کاکیاہوا، انہوں نے کہا کہ آئی بی اے ٹیچرز بھرتی ٹیسٹ میں ساڑھے46ہزار سیٹوں کا اعلان کیا بغیرٹیسٹ اور گھربیٹھے نوکری لینے کا ثبوت دکھائیں وزارت چھوڑ دوں گا، انہوں نے کہا کہ لسٹ میں47ہزاراسکول تھے جن میں نان وائیبل نکالے جا رہے ہیں مشرف کے دور میں 12ہزار ایک کمرے کے اسکول بنے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں