اسلام آباد (پی این آئی) نجی ٹی وی کے پروگرام میں میزبان سے گفتگو کرتے ہوئے تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ چیئرمین نیب جاوید اقبال کو توسیع نہیں دی جارہی ہے حکومت ایک ساتھ دو غلطیاں نہیں کرے گی ایک تو اپوزیشن سے مشاورت نہیں کررہی اور دوسرا توسیع دے۔
حکومت اور اپوزیشن میں سے کوئی نہیں چاہے گا کہ کوئی تگڑا بندہ چیئرمین نیب بنے اور خود مختار ہو۔پروگرام میں گفتگو لرتے ہوئےسینئر
اینکرپرسن، تجزیہ کار،جاویدچوہدری نے کہا کہ جب سے پاکستان بنا ہے ہر دور میں پنجاب ہی میدان جنگ رہا ہے کیونکہ رقبے اور آباد ی میں زیادہ ہے ہر لحاظ سے بزنس میں زیادہ ہے جب بھی کوئی انتخابات ہوتے ہیں تو پنجاب ہی میٹر کرتا ہے۔سوال یہ ہے کہ وسیم اکرم پلس کی موجودگی میں آپ یہ الیکشن جیت سکتے ہیں وزیراعظم کویہ بہت بڑی غلط فہمی ہے کہ عثمان بزدار 2023 ء میں اس قابل ہوں گے ۔انہوں نے کہا کہ یہ چاہتے ہیں کہ2022ء میں سبسڈی دے کر ایک دم مہنگائی کو کنٹرول کرلیں اور مہنگائی ایک ہندسہ میں آجائے ۔حکومت آئندہ سال سے ترسیلات زراور جو ہمارے پاس ریزرو ہیں ان کو استعمال کرنا شروع کرے گی گزشتہ حکومتیں بھی یہی کرتی رہی ہیں۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں