سابق صوبائی وزیر ہارون بخاری کی گاڑی کو حادثہ ،افسوسناک خبر

شہرسلطان(پی این آئی) سابق صوبائی وزیر ہارون بخاری کی گاڑی کو حادثہ گاڑی تباہ خود معجزانہ طور پر محفوظ رہے تفصیل کے مطابق سابق سنیر صوبائی وزیر پنجاب مخدوم سید ہارون احمد سلطان بخاری گزشتہ روز اپنے فارم ہاوس حویلی غریب شاہ رحیم یار خان کا دورہ کرکے واپس لاہور جارہے تھے کہ موٹروے پر جڑانوالہ کے قریب اچانک گاڑی کا ٹائر پھٹ گیا اور گاڑی حادثے کا شکار ہوگی،جس سے گاڑی تباہ اور سید ہارون سلطان بخاری معجزانہ طور پر محفوظ رہے

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ان کے حلقہ انتخاب پی پی 272 کانڈھ شریف اور شہرسلطان میں اہل علاقہ اور بخاری گروپ کے کارکنان میں بے چینی پھیل گئ تاہم انہوں نے حادثے میں سید ہارون بخاری کے معجزانہ طور پر محفوظ رہنے پر سجدہ شکر ادا کیا ہے جبکہ سابق وفاقی وزیر مملکت سردار معظم علی خان جتوئی سردار چنوں خان لغاری ایم پی اے خرم لغاری سابق چیرمین بلدیہ شہرسلطان مخدوم سید اظہر حسین بخاری سابق ناظم سید عابد حسین بخاری سید جاوید بخاری ملک خالد حسین سیال ایکسین واپڈا الحاج ملک محبوب الحسن سیال سابق چیرمین میونسپل کمیٹی شہرسلطان میاں صائم مسعود قریشی قمر خان گوپانگ ملک صغیر ارایئں سید فیصل مدنی میاں عبدالبصیر خادم حسین خان کورائی حاجی فاروق احمد فاروقی ضیاء الرحمن قریشی ملک الطاف حسین کھلنگ ملک ایاز کھلنگ خواجہ کاشف منیر عرف کاشی میاں میاں الیاس چھجڑا سید علی عباس بخاری سید مرتضی حمید بخاری ملک ظہور احمد اور علاقہ بھر کی سیاسی و سماجی شخصیات نے سابق صوبائی وزیر سید ہارون سلطان بخاری کے ساتھ موٹر وے پر پیش آنے والے حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوۓ ان کے حادثے میں محفوظ رہنے پر رب تعالی کا شکرادا کیا ہے اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close