سابق وزیراعظم نواز شریف کی ویکسین کا غلط اندراج،بڑا ایکشن لےلیا گیا

لاہور (پی این آئی) محکمہ صحت پنجاب نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی ویکسین کے غلط اندراج پر کوٹ خواجہ سعید اسپتال کے ایم ایس اور سینئرمیڈکل افسر کو بھی معطل کردیا۔تفصیلات کے مطابق نواز شریف کی ویکسین کے غلط اندراج کے معاملے پر محکمہ صحت پنجاب نےایم ایس اور سینئرمیڈکل افسرکوبھی معطل کردیا۔کوٹ خواجہ سعیداسپتال کے ایم ایس احمدندیم اور ڈاکٹرمنیراحمدکومعطل کرتے ہوئے دونوں افسران کومحکمہ صحت میں فوری رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

محکمہ اسپیشلائزڈہیلتھ کیئر نے معطل کرنےکانوٹیفکیشن جاری کر دیا ، میاں منشی اسپتال کےایڈیشنل پرنسپل میڈیکل آفیسر ڈاکٹر محمد اعجاز بٹ کا کوٹ خواجہ سعید اسپتال تبادلہ کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد اعجاز بٹ کواسپتال کاایم ایس کااضافی چارج دے دیا گیا ہے۔گذشتہ روز نوازشریف کی لاہورمیں ویکسین کے جعلی اندراج کرنے کے معاملے پر ایم ایس کا کہنا تھا کہ کوٹ خواجہ سعید اسپتال کے 2 ملازمین نے نوازشریف کی جعلی انٹری کی، نوازشریف کی جعلی انٹری کرنےوالےدونوں ملازمین نےغلطی کااعتراف کرلیا ہے۔ایم ایس کوٹ خواجہ سعیداسپتال نے جعلی انٹری کرنے والے ملازمین کو معطل کرتے ہوئے بتایا تھا جعلی اندراج کرنےوالےملازمین ابوالحسن اورعادل نے کسی کے کہنے پر جعلی انٹری کی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close