مریم نواز اپنے مقدمات میں تاخیری حربے استعمال کر رہی ہیں

اسلام آباد(آئی این پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے کہا کہ مریم نواز اپنے مقدمات میں تاخیری حربے استعمال کر رہی ہیں، ثبوث ہیں تو روزانہ کی بنیاد پر سماعت کیلئے درخواست دیں، جائیدادیں نیلام کی جا رہی ہیں جس کا رونا دھونا ہے، لیگی رہنمائوں کو سزائیں میرٹ پر ہوئیں، جمعرات کو اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مریم نواز روزانہ کی بنیاد پر سماعت کا کیوں نہیں کہ رہیں؟ مریم نواز

سے حساب مانگو تو نیب پر حملہ آور ہوتی ہیں، نواز شریف اثاثوں کا حساب دینے کے بجائے ملک سے فرار ہوگئے، انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو آج الیکشن کمیشن کی یاد آنے لگی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں