لاہور(آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ نو ن کے رہنما رانا ثنااللہ کے کل اثاثہ جات کی مالیت40کروڑسے زائدہے تاہم راناثنااللہ نیب میں19کروڑ کے اثاثہ جات کی تفصیلات نہ دے سکے،تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنااللہ کے اثاثہ جات کی تفصیلات منظر عام پر آگئیں، اثاثہ جات میں لاہورمیں ایک کنال کے3پلاٹس ،2فارم ہائوسز ، فیصل آباد میں کمرشل مارکیٹس میں ساڑھے 3کروڑ کی دکانیں شامل ہیں،نجی ہائوسنگ اسکیم میں
5پلاٹس ،ایک لینڈ کروزر جوہیروئن کیس میں ضبط ہے جبکہ رانا ثنااللہ نے مختلف کاروبار میں سرمایہ کاری بھی کر رکھی ہے، نیب نے19کروڑ کی جائیداد کاتسلی بخش جواب نہ دینے پرچیئرمین کوریفرنس بھجوا دیا ، چیئرمین نیب کی منظوری کے بعد ریفرنس احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں