لاہور (آئی این پی)وزیر اعلی پنجاب نے نواز شریف کی کورونا ویکسین کا غلط اندراج کے واقعے کی تحقیقات کے لئے 3رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ، وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے نواز شریف کی کورونا ویکسین کا غلط اندراج کا نوٹس لیتے ہوئے سیکریٹری صحت سے رپورٹ مانگ لی اور جامع تحقیقات کا حکم دیا،عثمان بزدار نے کہا کہ غلط اندراج کی ہر پہلو سے انکوائری کر کے 48گھنٹے میں رپورٹ دی جائے، کوتاہی کے ذمہ
داروں کا تعین کر کے قانون کے مطابق کارروائی کی جائے،وزیر اعلی پنجاب نے واقعے کی تحقیقات کیلئے3 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے ، کمیٹی میں ڈاکٹرمنیراحمد، ڈاکٹرسلمان احمد،ڈاکٹرسلطان ہارون شامل ہیں،کمیٹی تمام پہلوں کااحاطہ کرکے ذمہ داران کاتعین کرے گی، ڈاکٹراحمدجاویدقاضی نے کہا کہ کمیٹی متعلقہ ڈاکٹرزاوراسٹاف سے تحقیقات کرکے 24گھنٹے میں رپورٹ پیش کرے گی،ایم ایس کوٹ خواجہ سعیداسپتال نے انٹری آپریٹرز ابوالحسن اور عادل رفیق کو معطل کردیا ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں