آندھی، تیز ہوائوں اورگرج چمک کیساتھ بارشوں کی پیشنگوئی کر دی گئی

اسلام آباد(پی این آئی)جمعه کے روز مشرقی پنجاب، خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان، سندھ اورمشرقی بلوچستان میں گرج چمک اورآندھی/تیزہواؤں کے ساتھ بارش۔اس دوران سندھ میں چند مقامات پرموسلادھاربارش کا بھی امکان ہے۔

 

اسلام آباد میں موسم خشک جبکہ شام/رات میں تیزہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش کا امکان۔گلگت بلتستان اور کشمیرمیں تیز ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش کی توقع ۔ گلگت بلتستان اور کشمیرمیں تیز ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش کی توقع ۔ کوہستان،شانگلہ، مانسہرہ،ایبٹ آباد،ہری پور،مردان،چارسدہ،نوشہرہ،سوات،دیر،چترال،پشاور،کو ہا ٹ ، وزیرستان ،ٹانک،کرک،بنوں اورڈی آئی خان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش۔ شہیدبینظیرآباد،حیدرآباد، دادو،عمرکوٹ، تھرپارکر،ٹھٹھہ،کراچی،میرپورخاص، مٹھی اورسانگھڑ میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش کی توقع۔ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔ خطۂ پوٹھوہار ،گجرات، سیالکوٹ،نارووال، لاہور ، ملتان، بہاولپور،بہاولنگر،رحیم یار خان اورڈی جی خان میں تیز ہواؤں/آندھی اورگرج چمک کےساتھ بارش ۔ سبی،کوہلو،بارکھان،ژوب، لورالائی،موسیٰ خیل، خضدار،لسبیلہ میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔صوبہ کے دیگر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم بالائی اور وسطی پنجاب ، اسلام آباد ، زیریں سندھ ، خیبر پختونخوا ، کشمیر اور کوہلو میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہا۔سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): پنجاب: جہلم 116 ، اٹک 36 ، اسلام آباد (بوکرا 27 ، گولڑہ 26 ، ایئرپورٹ 24 ، سید پور 21 ، سٹی 14) ، گجرات 20 ، قصور 17 ، منڈی بہاؤالدین 11 ، مری 07 ، منگلا 06 ، راولپنڈی (چکلالہ) ، شمس آباد) 05 ، چکوال 04 ، لاہور (جوہر ٹاؤن 04 ، گلبرگ 01) ، سیالکوٹ (ایئرپورٹ 03 ، سٹی 01) ، جوہر آباد ، بھکر 02 ، سندھ: کراچی (سرجانی 70 ، نارتھ کراچی 49 ، فیصل بیس 47 ، ناظم آباد 20 ، اولڈ ایریا ایئرپورٹ 19 ، سعدی ٹاؤن 16 ، یونیورسٹی روڈ 14 ، جناح ٹرمینل ، اورنگی 11 ، قائد آباد 08 ، ڈی ایچ اے فیز۲ -07 ، مسرور بیس ، گلشن حدید 05 ، جامعتہ الرشید 04 ، کیماڑی 03) ، ڈہلی 18 ، بدین ، اسلام کوٹ 15 ، ڈپلو 08 ، ٹھٹھہ ، نگرپارکر 03 ، مٹھی 01 ، خیبر پختونخوا: مالم جبہ 55 ، بالاکوٹ 25 ، زیریں دیر 13 ، سیدو شریف 10 ، تخت بائی ، ڈی آئی خان (سٹی) 02 ، کشمیر: راولاکوٹ 23 ، گڑھی دوپٹہ 20 ، کوٹلی 02 ، بلوچستان: کوہلو میں 07 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔آج ریکار ڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: نوکنڈی،سبی،تربت اوردالبندین میں 40ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں