پشاور(آن لائن)نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (NCOC ) کے اجلاس کے فیصلوں کی پیروی کرتے ہوئے جس کے تحت پبلک ٹرانسپورٹ اڈوں اور ٹرمینلز وغیرہ کو کرونا وباء (Covid-19 ) کے پھیلائو کے شدید خطرات کے حامل مقامات قرار دیا گیا ہے چونکہ ٹرانسپورٹرز ، ڈرائیور اور مسافر صاحبان اکثر کرونا وباء کی سنگینی سے لاعلم ہوتے ہیں اس لئے ان کی اکثریت نے متعلقہ ویکسین نہیں لگائی ہوتی ہے اس لئے این سی او سی کے
فیصلوں کی روشنی میں صوبہ خیبر پختونخوا کے تمام جنرل بس سٹینڈز/ ٹرمینلز، شہروں اور ٹاونز کے داخلہ اور خارجہ مقامات پر وسیع پیمانے پر عوامی آگاہی مہم چلانے کے ساتھ ساتھ ویکسینشن مہم بھی چلائی جائے گی جس کے دوران اضلاع کی انتظامیہ(ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز) اور محکمہ صحت کے تعاون سے پبلک ٹرانسپوٹ کے ڈرائیورز، آپریٹرز/ ٹرانسپورٹرز اور مسافروں کو ویکسین لگائی جائے گی تا کہ بحیثیت قوم کرونا وباء کی روک تھام کی جا سکے۔ اس امر کا اعلان صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے سیکرٹری محکمہ صحت کے نام جاری کردہ ایک باقائدہ
مراسلے میں کیا گیا
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں