اپوزیشن جماعتوں میں مزید دراڑ پڑ گئی! مولانا فضل الرحمٰن مسلم لیگ ن سے بھی ناراض

اسلام آباد(پی این آئی)اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی سے رابطہ کرکے انتخابی اصلاحات کمیٹی سے متعلق خدشات کا اظہار کیا ہے۔

 

ان کا کہنا تھا کہ جمعیت علماءاسلام کسی انتخابی اصلاحات کمیٹی کا حصہ نہیں ہوگی، جے یو آئی کسی پلیٹ فارم پر عمران خان حکومت کے ساتھ نہیں بیٹھے گی، پی ڈی ایم کا حصہ ہونے پر ن لیگ کوکسی بھی معاملے پر اسے اعتماد میں لینا ہوگا۔واضح رہے کہ حکومت اور اپوزیشن نے انتخابی اصلاحات پر پارلیمانی کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close