کسی غیر مسلم کیلئے اسلام قبول کرنے کیلئے کتنی عمر کا ہونا لازم ہے؟ لاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ

لاہور(پی این آئی) لاہور ہائی کورٹ نے قرار دیا ہے کہ کسی غیر مسلم کے اسلام قبول کرنے کے لیے 10 سال کی عمر ہونا لازمی ہے۔شہری گلزار مسیح کی ا14 سالہ بیٹی کے قبول اسلام کیس میں فیصلہ دیتے ہوئے عدالت نے حضرت علی ؓ کے مثال دی۔

 

عدالت نے کہا کہ قبول اسلام کے حوالے سے فرد کی عمر نہیں بلکہ بلوغت کو دیکھا جائے گا۔عدالت کا کہنا تھا کہ اسلام10سال کی عمر میں تبدیلی مذہب کی اجازت دیتا ہے۔عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے گلزار مسیح کی بیٹی چشمان کے قبول اسلام کو درست قرار دیا اور والدین کی جانب سے بچی کو ساتھ لیجانے کی درخواست کو مسترد کردیا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں