آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع پر سابق وزیراعظم نواز شریف کا کیا کردار نکلا؟ جاوید لطیف نے حقیقت بتا دی

لاہور(پی این آئی) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رکن قومی اسمبلی جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے بل پر حتمی رائے نہیں دی تھی۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت سے متعلق قانونی سقم تھا۔

 

نواز شریف نے کہا معاملے پر قائمہ کمیٹی میں بحث ہونی چاہیے۔نواز شریف نے کہا حتمی بات بحث کے بعد ہوگی۔پارلیمانی کمیٹی نے کہا کہ نواز شریف کہیں گے تو بات آگے بڑھے گی۔نواز شریف نے معاملے پر حتمی رائے نہیں دی تھی۔نواز شریف ملک میں ہوتے تو مدت ملازمت میں توسیع بل پاس نہ ہوتا اگر مریم نواز رکن پارلیمان ہوتی تو بھی مدت ملازمت توسیع بل پاس نہ ہوتا۔واضح رہے کہ مریم نواز نے آج میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ جس ن لیگ نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا ووٹ دیا تھا میں اس ن لیگ کا حصہ نہیں تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close