لاہور (پی این آئی) وزیر اعلیٰ پنجاب نے نواز شریف کی کورونا ویکسین کا غلط اندراج کے واقعے کی تحقیقات کے لئے 3 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے نواز شریف کی کورونا ویکسین کا غلط اندراج کا نوٹس لیتے ہوئے سیکریٹری صحت سے رپورٹ مانگ لی اور جامع تحقیقات کا حکم دیا۔عثمان بزدار نے کہا کہ غلط اندراج کی ہر پہلو سے انکوائری کر کے 48گھنٹے میں رپورٹ دی جائے، کوتاہی کے ذمہ داروں کا تعین
کر کے قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے واقعے کی تحقیقات کےلئے3 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے ، کمیٹی میں ڈاکٹرمنیراحمد، ڈاکٹرسلمان احمد،ڈاکٹرسلطان ہارون شامل ہیں۔کمیٹی تمام پہلوؤں کااحاطہ کرکےذمہ داران کاتعین کرے گی، ڈاکٹراحمدجاویدقاضی نے کہا کہ کمیٹی متعلقہ ڈاکٹرزاوراسٹاف سے تحقیقات کرکے 24 گھنٹے میں رپورٹ پیش کرے گی۔ایم ایس کوٹ خواجہ سعیداسپتال نے انٹری آپریٹرز ابوالحسن اور عادل رفیق کو معطل کردیا ہے۔دوسری جانب نوازشریف کی ویکسی نیشن کے غلط اندراج کے معاملے کی تحقیقات کیلئے ایف آئی اے کی ٹیم کوٹ خواجہ سعیداسپتال پہنچ گئی۔ایم ایس ڈاکٹرندیم کا کہنا ہے کہ ایف آئی اےکی ٹیم کوتمام ریکارڈفراہم کیاجائےگا، غلط اندراج کرنےوالے2ملازمین کوفارغ کیاجاچکاہےدونوں ملازمین نےاپنی غلطی کا اعتراف کرلیاہے، ٹیم نوازشریف کےشناختی کارڈسےاندراج کروانےوالےکاپتالگارہی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں