نیب رانا ثنااللہ کے اثاثہ جات کی تفصیلات منظر عام پر لانے میں کامیاب

لاہور(پی این آئی)مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنااللہ کے کل اثاثہ جات کی مالیت40کروڑسےزائدہے تاہم راناثنااللہ نیب میں19کروڑ کےاثاثہ جات کی تفصیلات نہ دے سکے۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنااللہ کے اثاثہ جات کی تفصیلات منظر عام پر آگئیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ راناثنااللہ کےکل اثاثہ جات کی مالیت40کروڑسےزائدہے تاہم راناثنااللہ نیب میں19کروڑ کےاثاثہ جات کی تفصیلات نہ دے سکے۔ذرائع نے کہا ہے کہ اثاثہ جات میں لاہورمیں ایک کنال

کے3پلاٹس ،2فارم ہاؤسز ، فیصل آباد میں کمرشل مارکیٹس میں ساڑھے 3کروڑ کی دکانیں شامل ہیں۔نجی ہاؤسنگ اسکیم میں 5پلاٹس ،ایک لینڈ کروزر جوہیروئن کیس میں ضبط ہے جبکہ رانا ثنااللہ نے مختلف کاروبار میں سرمایہ کاری بھی کر رکھی ہے۔ذرائع کے مطابق نیب نے19کروڑ کی جائیداد کاتسلی بخش جواب نہ دینےپرچیئرمین کوریفرنس بھجوا دیا ، چیئرمین نیب کی منظوری کے بعد ریفرنس احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close