ملک کے بڑےایئر پورٹ پر جعلی کورونا رپورٹ کی تیاری کا انکشاف

پشاور(پی این آئی)صوبہ خیبر پختون خوا کے دارالخلافہ پشاور کے باچا خان انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر جعلی کورونا وائرس رپورٹ تیار کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے نجی لیبارٹری کے انچارج سمیت 6 افراد کو پکڑ کر مقدمہ درج کر لیا ہے۔ایف آئی اے کے چھاپے کے دوران مسافر سے 2 کورونا رپورٹس برآمد ہوئیں۔ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ مسافر شیر غنی کے پاس کورونا وائرس کی پازیٹیو اور نیگیٹو دونوں رپورٹس موجود تھیں۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے

کہ مسافر نے کورونا وائرس کی جعلی رپورٹ پشاور ایئر پورٹ پر واقع نجی لیبارٹری سے لیں۔ایف آئی اے نے مسافر کو آف لوڈ کر دیا اور گرفتار ملزمان سے تحقیقات شروع کر دیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close