بیرون ملک جانے کے خواہش مند مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا

کراچی(پی این آئی) شہرقائد میں جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافروں کو ایمیگریشن کے لیے شدید مشکلات کا سامنا ہے۔کراچی ایئرپورٹ پر بیرون ملک جانے والے مسافروں کو مشکلات درپیش ہیں۔ ایمیگریشن عملہ مسافروں کی سفری دستاویز کی کارروائی میں تاخیر کا باعث بن رہا ہے۔ایئرپورٹ پر ایف آئی اے عملے کی افرادی قوت کی کمی کی وجہ سے لمبی لمبی قطاریں لگ جاتی ہے۔عملے کی کمی کی وجہ سے زیادہ تر کاؤنٹر خالی پڑے ہوئے ہیں۔ بیرون ملک جانے والے

بزرگ اور وھیل چیئر پر بیٹھے مسافروں کو بھی ایمیگریشن کے لیے مشکلات پیش آرہی ہیں۔ایئرپورٹ پر نیا تعینات ہونے والا عملہ مسافروں کی ایمیگریشن کرنے میں دس منٹ سے زائد کا وقت لے رہا ہے جبکہ ایک مسافر کی ایمیگریشن پر زیادہ سے زیادہ دو سے تین منٹ کا وقت لگتا ہے۔ایف آئی اے ایمیگریشن کاؤنٹر پر مسافروں کے ڈیٹا درج کرنے میں بھی مسائل پیدا ہورہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close