حکومت کی جانب سے عوام کو ایک اور بڑا تحفہ

اسلام آباد (پی این آئی)وفاقی حکومت نے دارالحکومت میں عوام کی سہولت کےلیے دو نئے اسپتالوں کی تعمیر کا فیصلہ کرلیا۔پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے عوام کو ایک اور بڑا تحفہ دینے کی تیاری کی جارہی ہے، وفاقی حکومت نے دارالحکومت اسلام آبا میں عوامی سہولت کےلیے دو نئے اسپتالوں کی تعمیر کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے دونوں نئے اسپتالوں کو بانیان پاکستان کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وزارت صحت اسلام آباد میں

دو سو بیڈز کا علامہ اقبال اسپتال تعمیر کرے گا جب کہ پولی کلینک کے توسیعی منصوبے کا نام جناح اسپتال رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت قومی صحت کی جانب سے نئے اسپتالوں کے ناموں کی منظوری دے دی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں