ملک میں کورونا کی چوتھی لہر میں کیسز اور اموات میں کمی کا سلسلہ جاری

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان میں کورونا کی چوتھی لہر میں کیسز اور اموات میں کمی کا سلسلہ جاری ہے ، ایک دن میں 58 افراد جاں بحق اور 2300 سے زائد کیسز سامنے آئے۔تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن کی جانب سے ملک میں جاری کورونا وبا کے تازہ اعدادو شمار جاری کردیئے، جس میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں 24 گھنٹوں دوران کورونامیں مبتلا مزید 58 مریض انتقال کر گئے، جس کے بعد کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 27ہزار432 ہوگئی

۔ا
ین سی او سی کا کہنا تھا کہ گزشتہ24 گھنٹے میں 48ہزار151 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جس میں سے 2ہزار357 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ، اس دوران کوروناٹیسٹ مثبت آنےکی شرح 4.89 فیصد رہی۔نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر نے بتایا کہ ملک میں اس وقت کورونا کے تشویشناک کیسزکی تعداد4ہزار561 ہے جبکہ ملک بھر میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 32 ہزار 595 تک پہنچ گئی ہے۔صوبوں میں کورونا کیسز کے اعدادو شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد چار لاکھ 53 ہزار 51 ، پنجاب میں 4 لاکھ 24 ہزار 701 ،خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 72 ہزار 210 اور بلوچستان میں32 ہزار 796 ہے جبکہ اسلام آباد میں ایک لاکھ چار ہزار 210 ، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 277، اور آزاد کشمیر میں 33 ہزار 923 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close